اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈسپلن کی خلاف ورزیاں: پی سی بی کا معاملے کو سنجیدہ لینے کا فیصلہ

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈ کپ اور حالیہ سیریز میں کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کو مزید سنجیدگی سے لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم میں گروپنگ اور کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر پی سی بی نے مزید نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ کے جائزے کے لیے بورڈ نے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا سربراہ کسی سابق کپتان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گروپنگ اور ڈسپلن توڑنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والےآئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور برے رویئے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران مبینہ طور پر شاہین شاہ آفریدی کا رویہ اچھا نہ تھے اور ان کے اس برے رویئے کے باوجود ٹیم منیجر وہاب ریاض نے شاہین آفریدی کی ڈسپلن کی خلاف ورزی کو نظر انداز کیا۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرف داری کی جن کھلاڑیوں کی انہوں نے حمایت کی انہوں نے ہی پرفارم نہیں کیا۔

اس کے علاوہ یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے رہے جس سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے