(ویب ڈیسک) انڈیا کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج بھی ’بارڈر2‘ میں سنی دیول کے ساتھ شامل ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانج کی ’بارڈر2‘ میں شمولیت کی خبر سامنے آتے ہی ان کے مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے اور وہ اپنے پسندیدہ فنکار کو ایک فوجی کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلم میں گلوکار کے کردار کی تفصیلات کو ابھی پردے میں رکھا گیا ہے لیکن وہ فلم میں ایک آرمی آفیسر کا کردار کریں گے۔
بالی ووڈ سٹار سنی دیول نے رواں برس جون میں 27 برس بعد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا فلم ’بارڈر‘ کے سیکوئیل کا اعلان کیا تھا۔
بالی وڈ کی سب سے بڑی وار ڈراما پروپیگنڈا فلم کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع ہوگی اور اسے ندھی دتہ نے لکھا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’بارڈر2‘ کیلئے تیاریاں کافی عرصے سے جاری تھیں اور اس کی کہانی پہلی فلم کے ساتھ ہی جوڑی جائے گی۔