اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیا کپتان کی تقرری کا اختیار وقار یونس کو مل گیا؟

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(ویب ڈیسک) سابق قومی کپتان وقار یونس نے اہم اختیارات کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اہم عہدہ سنھال لیا تاہم کپتان کی تقرری کا فیصلہ چیئرمین ہی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی کے کنسلٹنٹ وقار یونس کے پاس پاکستان کی تمام کرکٹ چلانے کا مینڈیٹ ہے تاہم کپتان کی تقرری کا اختیار چیئرمین کے پاس ہوگا۔

پی سی بی کنسلٹنٹ کرکٹ سے متعلق معاملات چلائیں گے جبکہ کوچ اپنی سفارشات چیئرمین محسن نقوی کو دیں گے اور چیئرمین کپتان کا نام فائنل کریں گے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کپتان کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود جاری رکھیں گے جبکہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے باوجود بابراعظم کے مستقبل کا فیصلہ مزید تاخیر کا شکار ہے اور سرجری کا دعویٰ محض وہاب ریاض اور عبدالرزاق تک محدود ہو چکا ہے۔

نومبر میں پاکستانی ٹیم ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوگی جبکہ اکتوبر میں وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان کا فیصلہ ہوگا۔

میگا ایونٹ میں کچھ کھلاڑیوں کی ٹیم مینجمنٹ نے شکایت کی ہے جس پر ان کے خلاف کارروائی کا بھی امکان ہے جبکہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں ان کھلاڑیوں کو موقع ملنے کی توقع کم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے