اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے 7 کروڑ ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دیدی

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کی زیرسربراہی مالیاتی اور تجارتی کمیٹی نے بجٹ کی جانچ پڑتال  کے بعد منظوری دی ، پی سی بی  اور آئی سی سی کے  فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر7 کروڑ ڈالرز کا بجٹ تیار کرکے منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔

منظور شدہ بجٹ کے ساتھ  اضافی اخراجات کے لیے 45 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں،اضافی اخراجات کی منظوری نے قیاس آرائیاں پیدا کی ہیں کہ بھارت کی جانب سے اپنی کرکٹ  ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کی صورت میں بیک اپ فنڈز رکھے گئے ہیں اور چند میچ دیگر مقامات پر کھیلے جائیں گے، البتہ اس رقم کو کم تصور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے  یہ بھی بتایا کہ اگلے سال ہونے والے ایشیا کپ میں دوبارہ  بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہیں، ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں دوسری بار کھیل سکتے ہیں، اے سی سی الجھنوں اور تاخیر سے وینیو کی تبدیلی اور ٹورنامنٹ کے دوران اضافی اخراجات کے باوجود پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ 2023 سے منافع کمانے میں کامیاب رہی، یہ منافع پاک بھارت میچز کی وجہ سے ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے