اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ پاکستان: مشتاق احمد بنگلادیش ٹیم کے اسپن کنلسٹنٹ مقرر

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیشی سپنرز کی رہنمائی مشتاق احمد کریں گے، آنے والے ٹور میں بنگال ٹائیگرز کو سابق پاکستانی سٹار کی بطور اسپن کنلسٹنٹ خدمات حاصل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، جس میں اسے سابق پاکستانی اسپن سٹار مشتاق احمد کی بطور اسپن کنلسٹنٹ خدمات حاصل ہوں گی، وہ  اس سے قبل امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے  گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی بنگلہ دیشی سپنرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے بی سی بی کرکٹ آپریشن چیئرمین جلال یونس نے کہا کہ مشتاق احمد پاکستان کی سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے، ان کی کچھ اور بھی مصروفیات ہیں جس کی وجہ سے وہ دسمبر تک مکمل طور پر دستیاب نہیں ہیں، ہم جنوری کے بعد ان کی طویل مدت کیلئے خدمات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی سپنرز خاص طور پر ریشاد احمد کی کارکردگی میں کافی بہتری آگئی ہے، جس کی وجہ سے بی سی بی مشتاق کی خدمات طویل مدت کیلئے حاصل کرنا چاہتا ہے۔

جلال یونس کا کہنا ہے کہ سیریز سے قبل  ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوراسنگھے بھی آسٹریلیا سے واپس لوٹ آئیں گے۔ پلیئرز کی فٹنس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تسکین  احمد نے ریڈ بال کے ساتھ بولنگ شروع کر دی ہے، گذشتہ روز فٹنس کا جائزہ بھی لیا گیا، ان کی دورہ پاکستان کیلئے سلیکشن کا فیصلہ بہرحال سلیکٹرز کو کرنا ہے۔

یاد رہے کہ تسکین نے گذشتہ برس جون سے  ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی ،البتہ انہوں نے حال ہی  میں ورلڈکپ میں حصہ لیا تھا۔ عبادت حسین کے بارے میں جلال یونس  نے کہا کہ وہ 70 فیصد انجری سے  چھٹکارا پا چکے تاہم اب بھی انہیں مزید ری ہیبلی ٹیشن کی  ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے