اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تیز بارش کے سبب مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن پر شگاف پڑ گیا

01 Aug 2024
01 Aug 2024

(لاہور نیوز) تیز بارش کے سبب مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن پر شگاف پڑ گیا، مرکزی شاہراہ پر شگاف پڑنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

شہر میں ہونے والی تیز بارش نے ایک بار پھر جوہر ٹاؤن کو شگاف زدہ کر دیا، خیابان فردوسی مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کے قریب شگاف پڑ گیا، مرکزی سیوریج لائن تیز بارش کو برداشت نہ کر سکی۔

شگاف پڑنے سے مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پر 13 ویں مرتبہ شگاف پڑا ہے، پنجاب حکومت نے بجٹ میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لئے فنڈز نہ رکھے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے ہمراہ شادیوال چوک کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا 30 سالہ پرانے سیوریج سسٹم کو رواں سال تبدیل کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے