اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹا، چند گھنٹوں میں پانی کی نکاسی کر دی گئی: عظمیٰ بخاری

01 Aug 2024
01 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں بارش کا 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹا لیکن چند گھنٹوں میں ہسپتالوں، شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کر دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام کی تکالیف میں کمی کیلئے اقدامات حکومت کی ذمہ داری ہے، اس وقت تک 337 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارشوں کو نہ روکا جا سکتا ہے اور نہ کم کیا جا سکتا ہے، ایسے حالات میں عوام کی تکالیف کو کم کیا جانا چاہئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لٹن روڈ پر بارش کا پانی نکالنے کیلئے کام جاری ہے، قذافی سٹیڈیم کے اطراف سے بھی پانی نکالا جا رہا ہے، سروسز ہسپتال کو بارش کی وجہ سے زیادہ ہائی لائٹ کیا گیا، سروسز ہسپتال کی بیسمنٹ میں ایک کھڑکی کھلی رہنے سے پانی آیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں، انتظامیہ کو احکامات تھے کہ جلد سے جلد پانی کی نکاسی کی جائے

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ باتیں وہ کر رہے ہیں جن کے پاس 11 سال سے خیبرپختونخوا کی حکومت ہے، کیا مشہور پروپیگنڈا سیل کے صحافیوں نے خیبرپختونخوا کی ویڈیوز دیکھی ہیں، خیبرپختونخوا کے لوگ ڈینگی سے مر رہے تھے اور لیڈر پہاڑوں پر تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے