اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیسپاک کی مشاورت سے لاہور ٹرام کا پہلا روٹ میپ تیار

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(ویب ڈیسک) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے نیسپاک کی مشاورت سے لاہور ٹرام کا پہلا روٹ میپ تیار کرلیا،ٹرام کلمہ چوک سے شروع ہوکر کلمہ چوک پر ہی اختتام پذیر ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق مین بلیوارڈ گلبرگ میں 9 سے زائد اہم مقامات کو کور کرے گی، نیسپاک نے وزیراعلیٰ کو حتمی پریزینٹیشن دینے کے لئےتھری ڈی ویڈیو تیار کرلی،ویڈیو میں روٹ، ایک سے دوسرے سٹاپ تک پہنچے کا دورانیہ دکھایا گیا۔

روٹ کا آغاز کلمہ چوک سے ہوگا پہلا سٹاپ قذافی سٹیڈیم ہوگا،قذافی سے حفیظ سنٹر، راجہ سنٹر، مین مارکیٹ سٹاپس بھی ہوں گے،مین مارکیٹ سے ہوم اکنامکس کالج اور پھر مین بلیوارڈ پر واپس یوٹرن ہوگا،منی مارکیٹ ، ایم ایم عالم روڈ سے ہوتے ہوئے ٹرام کا آخری سٹاپ کلمہ چوک ہوگا۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کا کہنا ہے کہ ٹرام کم سے کم وقت میں تمام روٹ کو مکمل کرے گی، کاروبار وتجارتی حب گلبرگ کو کور کرکے ٹرام شہریوں کا ماہانہ کروڑوں کا فیول بچائے گی،منصوبہ وقت کی ضرورت اور جدید خطوط پر بنایا جائے گا۔

ٹرام کے انٹرنیشنل کامیاب ماڈلز کی سٹڈی کی جارہی ہے ،کم خرچ اور انرجی ایفیشنٹ ٹرام لانے کی تجویز دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے