اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ میں بڑی تنظیم نو

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میں بڑی تنظیم نو کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کی سربراہی مستقل طور پر لیفٹیننٹ جنرل عہدے کے آفیسر کریں گے اور ان کے ماتحت 2 میجر جنرلز خدمات سرانجام دیں گے۔

ذمہ دار ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ نئی تنظیم نو آئی ایس پی آر میں توسیع کے باعث کی گئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آئی ایس پی آر کی سربراہی جاری رکھیں گے اور ان کی کمانڈ میں دو میجر جنرلز کا تقرر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر میں توسیع انفارمیشن انوائرمنٹ میں پیچیدہ، گھمبیر صورتحال اور چیلنجز کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ اس ادارے کی استعداد کار اور افادیت کو مزید بڑھایا جا سکے۔

ایسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ آئی ایس پی آر کی سربراہی میجر جنرل کی بجائے لیفٹیننٹ جنرل عہدے کا افسر مستقل طور پر کرے گا اور پہلی مرتبہ دو میجر جنرلز آئی ایس پی آر میں تعینات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ڈومین میں درپیش چیلنجز کے باعث صورتحال ماضی کی نسبت بہت مختلف ہو چکی ہے اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بہت سی نئی جہتوں پر کام کیا جائے گا جس کے لئے ادارے میں نئے عہدے تشکیل دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میجر جنرل کے عہدے کی تقرریوں کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے