(ویب ڈیسک) صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 9 ترقیاتی سکیموں کیلئے 50 ارب 76کروڑ 68لاکھ روپے فنڈز کی منظوری دے دی ۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ سیالکوٹ میں مرالہ بیراج کے کالونی پروٹیکشن بند کی توسیع ،ٹنل والا نالہ کی ری الائنمنٹ کیلئے 3 ارب 16کروڑ 22لاکھ 89 ہزار روپے، چیف منسٹر پنجاب سکولز میلز پروگرام کیلئے 6 ارب 1 کروڑ 12لاکھ 28ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ اقدامات برائے زرعی جنگلات کیلئے 1 ارب ، وزیراعلیٰ اقدامات برائے پاکستان پلانٹ (ترمیمی) کیلئے 8 ارب روپے منظور کیے گئے۔
کیکڑے کی فارمنگ کیلئے 8 ارب 53کروڑ 4لاکھ 90 ہزار روپے ، پروگرام برائے روشن گھرانہ کیلئے 9 ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ قائد اعظم انٹر چینج لاہور رنگ روڈ تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کی مرمت و بحالی کیلئے 3 ارب 28کروڑ 24لاکھ 50 ہزار روپے منظور کیے گئے۔