اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

کمپنی کی 2023 سے 2024 کی آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوور بلنگ کے ذریعے شہریوں سے ایک سال میں ایک ارب 95 کروڑ روپے وصول کیے گئے جبکہ مختلف تعمیراتی منصوبوں میں 3 ارب 68 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیسکو کے مختلف فیڈرز پر لائن لاسز کی مد میں 8 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ لیسکو ایسٹرن سرکل میں غلط ریڈنگ سے 13 ارب روپے سے زائد کی ریفنڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کے بلوں میں ڈیفالٹ کرنے والے صارفین سے 4 ارب روپے سے زائد کی ریکوری نہیں کی گئی اور نیلم جہلم سرچارجز کی مد میں 34 کروڑ روپے سے زائد غیر قانونی وصولیاں کی گئیں۔

سرکاری محکموں کو لیٹ پیمنٹ کی مد میں خلاف ضابطہ 66 کروڑ روپے کی چھوٹ دی گئی۔

اس حوالے سے ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو میں ہونے والے آڈٹ پیرا پر قانون کے مطابق کارروائی ہوتی ہے، بے ضابطگیوں کی نشاندہی پر ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے