اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کیلئے 9 ارب 88 کروڑ 96 لاکھ منظور

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا دسواں اجلاس ہوا، اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 9 ارب 88 کروڑ 96 لاکھ کی منظوری دی گئی۔

فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دسویں اجلاس میں دی گئی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی، سیالکوٹ میں مرالہ بیرج کے کالونی پروٹیکشن بند کی توسیع کیلئے 3 ارب 16 کروڑ منظور کر لئے گئے۔

چیف منسٹر پنجاب سکولز میلز پروگرام کیلئے 6 ارب 1 کروڑ 12 لاکھ منظور کئے گئے، وزیراعلیٰ پلانٹ فار پاکستان پروگرام کیلئے 8 ارب کی منظوری دی گئی، صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں 50 ارب 76 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ ایگرو فاریسٹ فار فاریسٹ ویسٹ پروگرام کیلئے 1 ارب منظور کئے گئے، پنجاب میں کیکڑے کی فارمنگ کیلئے 8 ارب 53 کروڑ 4 لاکھ منظور کر لئے گئے، وزیراعلیٰ پروگرام برائے روشن گھرانہ کیلئے 9 ارب 50 کروڑ روپے منظور کر لئے گئے۔

لاہور میں قائداعظم انٹر چینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کی مرمت و بحالی کیلئے 3 ارب 28 کروڑ کی منظوری دی گئی، شیخوپورہ میں کچہری رسول نگر روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کیلئے 1 ارب 39 کروڑ 7 لاکھ روپے منظور کئے گئے۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے شرکت کی، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے