30 Jul 2024
(ویب ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3روپے کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرغی کےگوشت میں 3 روپے کمی ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 594روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 396روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 410روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
فارمی انڈے 2روپے فی درجن مہنگے ہونے سے فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 262روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7740روپے جاری کیا گیا ہے۔