30 Jul 2024
(لاہور نیوز) اکبری منڈی کے تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تین دن کی ہڑتال کا اعلان کردیا۔
جنرل سیکرٹری اکبری منڈی اشرف حمید نے کہا ہے کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک لاہور سمیت پنجاب اور پاکستان کی تمام غلہ منڈیاں مکمل بند رہیں گی، دالوں، چاول، مصالحہ جات کی منڈیاں بند رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس سے اجناس کے دام 30 سے40 روپے فی کلو تک بڑھ جائیں گے، حکومت سے اپیل ہے ود ہوڈلڈنگ ٹیکس کو ختم کرے۔