اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایمرجنسی 15 سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق بنا دیا گیا

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(لاہور نیوز) پولیس ہیلپ لائن ایمرجنسی 15 سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق بنا دیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق نئے جدید 15 ایمرجنسی سسٹم میں 30 سے زائد فیچر متعارف کرائے  گئے ہیں، شہری پنجاب پولیس پاکستان ایپ، پنک بٹن، ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے 15(ون فائیو) پر کال کر سکتے ہیں، شہری لائیو چیٹ، ویڈیو کال،سیف سٹی پورٹل کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ جدید سہولیات سے آراستہ 15 ایمرجنسی سسٹم پر کال کرنے والوں کا ڈیٹا دستیاب ہو گا، نئے سسٹم میں بذریعہ ایس ایم ایس لائیو لوکیشن کی سہولت، کیمرہ لسٹ،فیڈ بیک اور کال ٹرانسفر کی سہولت بھی میسر ہو گی، جدید سسٹم میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے معلومات کے تبادلے کی سہولت بھی موجود ہے۔

پولیس ہیلپ لائن 15 کے نئے  سسٹم میں کال بیک،میڈیا شیئرنگ،مقامی زبان میں بات چیت،کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، آٹو ڈسپیچ سسٹم کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے، خواتین آپریٹرز، کالز کی نگرانی کے لیے سینئر افسران،اے آئی سے کال ایجنٹ کے رویئے کی نگرانی،کال ایجنٹ کے پاس ایف اے کیو سے متعلق ڈیٹا بیس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ  نئے سسٹم میں بہتر کارکردگی کیلئے کے پی آئیز کا قیام،سینٹرل مینجمنٹ سسٹم سے بہتر رسپانس کیلئے آئی وی آر سسٹم بھی موجود ہے جبکہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے خواتین کے رابطے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تحت آواز کی پہچان کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

سیف سٹی ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس وہیکل کا رسپانس ٹائم، پولیس رسپانس ٹائم کی مانیٹرنگ، وہیکل ٹریکنگ،کالر فیڈ بیک،روبوکال فیڈ بیک جیسے جدید فیچر نئے سسٹم میں شامل کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے