اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا آپ جانتے ہیں آمنہ شیخ نے شوبز سے کیوں دوری اختیار کی؟اداکارہ نے وجہ بیان کردی

29 Jul 2024
29 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی اور اس کے کیرئیر کیلئے شوبز سے دوری کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے  پاکستان سے دبئی منتقل ہونے اور بچوں کی خاطر شوبز سے بریک لینے سے متعلق  گفتگو کی۔شادی اور بچوں کے بعد کیرئیر میں آنے والے چیلنجز سے متعلق آمنہ شیخ نے بتایا کہ پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد میں نے جب پہلا ڈرامہ کیا تو  بیٹی میرے ساتھ ہر سیٹ پر جاتی تھی، میں سین کروانے کے بعد بچی کے پاس آجاتی تھی، اس دوران میں آرام  بھی نہیں لے پاتی تھی، مجھے محسوس ہورہا تھا  میں ایک طرح سے ڈبل شفٹ کررہی تھی۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بچی کی اسکولنگ اور روٹین میری پہلی ترجیح تھے، اب مجھے کسی ایک چیز کو منتخب کرنا تھا، میری بیٹی اور اس کا کیرئیر یا پھر میرا شوبز کیلئے جنون اور میں نے اپنی بیٹی کا انتخاب کیا، یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کی خاطر شوبز سے دوری اختیار کرلی، بچوں اور اپنی زندگی پر توجہ دی، اس دوران میرے والدین کی سپورٹ اور سیونگز نے مجھے  معاشی طور پر   مسائل کا شکار نہیں ہونے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے