اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

راشد محمود کو پھر بجلی کا بل زیادہ آگیا،اداکار دوبارہ سیخ پا

29 Jul 2024
29 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد محمود کو ایک بار پھر بجلی کا بھاری بل موصول ہوا ہے، اداکار نے تنگ آکر اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔

سینئر اداکار راشد محمود نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں صغیر صدیقی کا شعر شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری زندگیاں مسلسل جدوجہد اور مشکل وقت سے وابستہ ہیں، شاعر یہاں بحیثیت قوم ہماری حالت کا ذکر کر رہے ہیں،ہم سب رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ ہم نے بحیثیت قوم اپنے بنیادی حقوق کے لیے بولنا چھوڑ دیا ہے۔

راشد محمود نے کہا کہ مجھے گزشتہ ماہ 45 ہزار روپے کا بجلی کا بِل موصول ہوا تھا جوکہ میں نے ادا کردیا تھا اور اس بار مجھے دوبارہ بھاری بِل بھیج دیا گیا ہے۔اداکار نے کہا کہ میرا 500 یونٹس کا بِل 30 ہزار 800 روپے آیا ہے، اب مجھے یہ بھی ادا کرنا ہوگا کیونکہ اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے لیکن میں عوام سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے برائے مہربانی باہر نکلیں اور اس ظلم کے خلاف آواز بُلند کریں کیونکہ عوام کی خاموشی کی وجہ سے ہی حکومت ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔راشد محمود نے حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ آپ یاد رکھیں کہ اگر ہم ہیں تو آپ ہیں، یہ سب کچھ مال دولت یہاں ہی رہ جانی ہے اور ہم سب نے اپنے رب کے پاس واپس چلے جانا ہے جہاں ہر ایک چیز کا حساب ہوگا، کوئی بھی اللہ تعالیٰ کے حساب نہیں بچے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے