اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان

29 Jul 2024
29 Jul 2024

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا، جس کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس میں شرح سود میں کمی کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 20.5 فیصد سے کم ہوکر 19.5 فیصد ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کمی کی گئی ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 12.60فیصد ہوگئی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئی ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، تین ماہ بعد ستمبر میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، ملک میں مہنگائی میں مرحلہ وار کمی آرہی ہے، امپورٹ کو مکمل طور پر اوپن کردیا ہے، تمام بیرونی قرضوں کی ادائیگی بروقت کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ 10 جون 2024 کو شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے