29 Jul 2024
(لاہور نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 2390 ڈالر کی سطح پر آ گئی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 252700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 172 روپے کے اضافے سے 216650 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2860 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451.98 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔