اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا آئی پی پیز معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہ کرنے کا عندیہ

29 Jul 2024
29 Jul 2024

(لاہور نیوز) حکومت نے آئی پی پیز معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے، آئی پی پیز سے معاہدے یکطرفہ طور پر ختم کر کے ریکوڈک کی طرح 900 ملین ڈالر کے جرمانے ادا نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے کیپسٹی ادائیگیوں سے متعلق مذاکرات کئے جا سکتے ہیں، ڈالر 2015 کے ریٹ پر رہتا تو کیپسٹی ادائیگیاں 2100 ارب روپے کے بجائے 800 ارب روپے ہوتیں۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ دورہ چین میں پاور سیکٹر کو چینی قرضے کی ری پروفائلنگ کیلئے بات ہوئی ہے۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ چینی پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقلی سے ڈھائی روپے فی یونٹ کمی آ سکتی ہے، قرضوں کی ری پروفائلنگ سے جتنا فائدہ ہو گا صارفین کو پہنچائیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے