اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جسٹس (ر) سردار طارق اور جسٹس (ر) مظہر عالم آج بطور ایڈہاک جج حلف اٹھائیں گے

29 Jul 2024
29 Jul 2024

(ویب ڈیسک) جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل آج سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی حلف برداری کی تقریب آج سپریم کورٹ میں دن 11 بجے ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیں گے، وزارت قانون و انصاف نے گزشتہ روز ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

واضح رہے چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی جس کے بعد جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم خان میاں خیل ایک سال کیلئے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات ہوئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی تھی، 20 جولائی کو سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے