اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان کو کونسا لفظ بولنے پر اپنی نانی سے ڈانٹ کھانی پڑتی تھی؟اداکارہ نے ماضی کا قصہ سنا دیا

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی مقبولیت رکھنے والی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اُن کی نانی کو ‘یار’ لفظ سے سخت چِڑ تھی۔

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے ایک انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے اپنی نانی کے ناپسندیدہ لفظ کے بارے میں بات کی۔ماہرہ خان نے کہا کہ میری نانی کو لفظ ‘یار’ بہت بُرا لگتا تھا، شاید! نانی کے زمانے میں کوئی یہ لفظ کہتا ہوگا جس کی وجہ سے اُنہیں لفظ ‘یار’ سے شدید نفرت تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی نانی کے سامنے ‘یار’ کا لفظ بہت استعمال کرتی تھی، کبھی امی کو یار کہتی تھی تو کبھی نانی کو، مجھے اُس وقت معلوم نہیں تھا کہ نانی کو یہ لفظ پسند نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایک دن نانی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تمہیں لفظ یار کا مطلب معلوم ہے؟ میں نے جواب دیا، ‘نہیں’۔

ماہرہ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ نانی نے مجھ سے کہا کہ جب تمہیں اس لفظ کا مطلب معلوم ہوجائے تو پھر میرے پاس آنا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کی نانی دسمبر 2021 میں انتقال کرگئی تھیں جس کی اطلاع اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے