اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فضا علی کو لائیو شو کے دوران ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی کو لائیو شو کےد وران ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ فضا علی ان دنوں نجی ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

حال ہی میں میزبان فضا علی نے اپنے پروگرام میں کوک سٹوڈیو سیزن 15 کے مقبول گانے "بلاک بسٹر" کے گڑوی گروپ کو مدعو کیا، گڑوی گروپ نے پروگرام میں پرفارم کرتے ہوئے گانا "بلاک بسٹر" گایا۔

گانے کے دوران میزبان فضا علی خود پر قابو نہ رکھ سکیں اورڈانس کرنے لگیں، فضا علی نے لائیو شو میں اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈانس کیا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے گڑوی گروپ کی آواز کی تعریف بھی کی۔

اداکارہ کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اُنہیں کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لائیو شو میں اس طرح ڈانس کرنا بتا رہا ہے کہ فضا علی توجہ کے لیے کتنی بےچین ہیں۔

کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی کچھ دن پہلے تک فضا علی لوگوں کو اخلاقیات کا درس دے رہی تھیں اور اب خود لائیو شو میں اپنی بیٹی کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے