اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مفت بجلی کی فراہمی کی خبروں پر ارکان اسمبلی سیخ پا، سپیکر سے رابطہ

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(ویب ڈیسک)پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر پارلیمنٹیرینز کے مفت بجلی استعمال کرنے کی خبروں پر ارکان قومی اسمبلی نے سپیکر سردار ایاز صادق سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے شکوہ کیا ہے کہ ہم پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی دیتے ہیں، انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہے۔

 ارکان اسمبلی نے سپیکر سے گفتگو کے دوران رہائش کا کرایہ، بجلی اور گیس کا بل ادا کرنے کے باوجود پارلیمنٹیرینز پر کیچڑ اچھالے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت توانائی کی اس مہم پر خاموشی مجرمانہ ہے۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے مفت بجلی فراہمی کی تردید نہ کرنے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے وزارت توانائی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزارت توانائی کو فوری فیک نیوز کی تردید کرنی چاہئے تھی۔

پالیمنٹیرینز کے تحفظات پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ  اسمبلی ارکان کی عزت و توقیر پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، ارکان کی عزت میں اضافہ یقینی بناؤں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے