(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی ویسٹرن لک میں شوخ و چنچل اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن پر مداح تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے سیاہ جینز کے ساتھ ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے جبکہ ان کے کندھے پر ایک خوبصورت بڑا بیگ بھی موجود ہے، مایا علی نے سیاہ چشمہ بھی پہن رکھا ہے جبکہ نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔
یہ تصاویر باغ کے پس منظر میں لی گئی ہیں جہاں رنگ برنگے پھول اور ہریالی موجود ہے، سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے تصاویر کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ مایا علی اپنی خوبصورتی اور فیشن سینس کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں اور ان کی تازہ تصاویر بھی ان کے مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔