اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں موسلا دھار بارش، کمشنر لاہور کی تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں موسلادھار بارش کے پیش نظر کمشنر لاہور نے متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے کی ہدایت کردی۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ  شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش  کے پیش نظر تمام محکمے چوکس رہیں، نکاسی آب کیلئے تمام مشینری فعال اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو یقینی بنایا جائے، تمام ایمرجنسی کیمپس پر ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار موجود ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں اور مین روڈز سے منسلک علاقوں  میں ایمرجنسی ٹیمیں موجود رہیں، انڈرپاسز کو چیک اور نکاسی آب آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے، واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل اور سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں متحرک رہیں۔

زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ انڈرپاسز میں نکاسی آب کیلئے مشینری فعال رکھی جائے، نشیبی علاقوں میں ایمرجنسی ٹیمیں ردعمل دینے کیلئے تیار رہیں، تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو پوری گنجائش سے فعال رکھا جائے،اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں سے نکاسی آب کے ذمہ دار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے