اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زندگی کے کسی بھی فیصلے پر پچھتاوا نہیں: آمنہ شیخ

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و سابقہ سُپرماڈل آمنہ شیخ نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی کا ہر فیصلہ سمجھداری سے کیا، اسی وجہ سے اُنہیں کسی بھی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران آمنہ شیخ نے اپنے شوبز کیریئر سمیت اپنی نجی زندگی اور پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کے بارے میں کُھل کر بات کی۔

آمنہ شیخ نے کہا کہ ماڈلنگ اور اداکاری میں بہت فرق ہوتا ہے، ماڈلنگ کے لیے خواتین میں گلیمر کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے بعض خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اداکاری میں گلیمر کی ضرورت نہیں، اسی وجہ سے ماڈلنگ کے مقابلے میں اداکاری کی دُنیا میں کیریئر بنانا آسان ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اداکاری اور ماڈلنگ کا فرق سمجھتے ہوئے اپنے دونوں کیریئرز کو ایک ساتھ آگے بڑھایا تھا، اسی وجہ سے مجھے زیادہ مشکلات پیش نہیں آئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلا ڈرامہ ‘پاکیزہ’ کیا تھا، اُس وقت بیٹی چند ماہ کی تھی لیکن اُس ڈرامے کے بعد میں نے اپنی بیٹی کی پرورش کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

آمنہ شیخ نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں اور ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں، میں نے بھی اپنے کیریئر پر بیٹی کی پرورش کو ترجیح دی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہر انسان کی طرح میری زندگی میں بھی کافی مسائل آئے لیکن میں نے سمجھداری سے تمام مسائل کا مقابلہ کیا، میں نے فیصلہ کیا کہ میرے لیے سب سے اہم بیٹی ہے، دوسرے نمبر پر اپنی زندگی اور پھر کام ہے، اسی وجہ سے میں نے پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ دبئی منتقل ہونے کے بعد میرے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی، میں نے دبئی میں ہر فیصلہ اپنی پسند کے مطابق کیا، اس دوران مجھے اپنے والدین کی سپورٹ بھی ملتی رہی۔

آمنہ شیخ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے نئی زندگی شروع کرنے اور دوبارہ خاندان بنانے کا فیصلہ کیا، یہی وجہ ہے کہ  مجھے اپنے کسی بھی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

یاد رہے کہ آمنہ شیخ نے اداکار محب مرزا کے ساتھ 2005 میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی ہے جبکہ سال 2019 میں محب مرزا نے آمنہ شیخ سے طلاق کی تصدیق کردی تھی۔

محب مرزا سے طلاق کے بعد آمنہ شیخ نے عمر فاروقی کے ساتھ دوسری شادی کرلی تھی اور سال 2021 میں اس جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام عیسیٰ رکھا۔

دوسری جانب محب مرزا نے آمنہ شیخ سے طلاق کے بعد اداکارہ صنم سعید سے دوسری شادی کرلی تھی جس کی تصدیق اُنہوں نے ایک شو کے دوران کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے