اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صنم جنگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ کے ہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

صنم جنگ نے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی نومولود بیٹی کے ننھے پاؤں کی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کا ہاتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں اپنی فیملی میں ایک نئے اضافے کا آپ سے تعارف کروا رہی ہوں، الحمدللہ! میری ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اُنہوں نے اپنی ننھی شہزادی کی تاریخ پیدائش کے بارے میں کہا کہ ہم نے 22 جولائی کی شب ایک بجکر 52 منٹ پر اپنی بیٹی کو دُنیا میں خوش آمدید کہا۔

صںم جنگ نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کی اور کہا کہ میری بڑی بیٹی الایا نے اپنی بہن کا نام ‘علائزا’ رکھا ہے۔

اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش امریکی ریاست ٹیکساس کے ہسپتال ‘ویمنز ہاسپٹل آف ٹیکساس’ میں ہوئی۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے صنم جنگ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ صنم جنگ نے سال 2016 میں پائلٹ سید عبد القسام جعفری سے شادی کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے