اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چین نے پاکستان کو 3 پاور پلانٹس مقامی کوئلے پر چلانے کیلئے گرین سگنل دیدیا

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(عدیل وڑائچ) پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی اویس لغاری کے دورہ چین کے دوران امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے کیونکہ امپورٹڈ کوئلے کے تین پاور پلانٹس پاکستان میں مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ، 1320 میگاواٹ کا حب پاور پلانٹ جبکہ 1320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ امپورٹڈ کوئلے پر چل رہے ہیں اور انرجی باسکٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستانی وفد کو تینوں کول پاور پلانٹس کی ری پروفائلنگ کے حوالے سے بھی مثبت جواب دیا گیا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے معاملات کو آگے بڑھانے کا طریقہ کار بھی طے پا گیا ہے۔

چینی حکام نے پاکستانی وفد کو پانڈا بانڈز کے معاملے میں بھی مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔

پاکستانی وزراء کا یہ دورہ چین ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان میں آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹ کے باعث مہنگی بجلی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، تینوں پاور پلانٹس کی کنورشن، ری پروفائلنگ اور دیگر معاملات کے حوالے سے پاکستان اور چینی حکام کی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے