اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کے ٹو مہم جوئی کے دوران دو جاپانی کوہ پیما لاپتہ

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(لاہور نیوز) کے ٹو مہم جوئی کے دوران الپائن سٹائل سے کلائمبنگ کرتے ہوئے دو جاپانی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے۔

شگر کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ولی اللہ فلاحی کے مطابق جاپانی کوہ پیما کازویا ہیراڈے اور کینرو ناکاجیما کے ٹو کے مغرب میں 7,500 میٹر کی بلندی سے نیچے گرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، سکردو سے دو فوجی ہیلی کاپٹروں نے اڑان بھری اور چوٹی پر کوہ پیماؤں کی تلاش کی۔

ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ انہوں نے 100 میٹر کے نشان سے نیچے گرنے والے کوہ پیماؤں کو دیکھا لیکن یہ نوٹ کیا گیا کہ وہ بالکل بھی حرکت نہیں کر رہے تھے، ڈی سی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر اونچائی پر نہ اتر سکتے ہیں اور نہ ہی منڈلا سکتے ہیں، ایک گراؤنڈ ریسکیو ٹیم ان دونوں افراد کو نکالنے کے لیے تیار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ ان میں سے کوئی زندہ ہے یا مر گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے