اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹیپا نے شہر میں لگے ڈائریکشن بورڈز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(لاہور نیوز) ٹیپا نے شہر میں لگے ڈائریکشن بورڈز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا، نئی فیس کے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

مہنگائی کے اثرات ٹریفک سروے رپورٹس میں بھی نظر آنے لگے، ٹیپا نے ٹریفک سروے رپورٹس، این او سی اور دیگر رپورٹس کی فیسیں بڑھا دیں، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے کنسٹرکشن انڈسٹری پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی منظوری دیدی، نئے مالی سال میں نئی فیسوں کا اطلاق کر دیا گیا، ٹی آئی اے چیکنگ اور این او سی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔

ٹیپا نے سابق فیصلے منسوخ کرتے ہوئے سالانہ فیسیں عائد کر دیں، نئے فیصلوں کے مطابق ہر سال ڈائریکشن بورڈ کی سالانہ فیس دینا لازم قرار دیا گیا، کسی بھی درخواست گزار اور کمپنی کی ڈائریکشن بورڈ کی سالانہ فیس 25 ہزار روپے کر دی گئی، ڈائریکشن بورڈ کی سالانہ فیس دس فیصد اضافہ کے ساتھ ادا کرنا ہو گی۔

کمپنیز کے ڈائریکشن بورڈز کیلئے نئے قوانین وضع کر دیئے گئے، ہیلتھ کیئر سینٹر اور ہسپتال کے دو کنال یا زائد رقبے کو ڈائریکشن بورڈ کی اجازت ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے