اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عدنان افضل کی پی ایس ڈی ایف کیساتھ میٹنگ، اہم امور پر تبادلہ خیال

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے ہنر مندی کے چیئرپرسن عدنان افضل چٹھہ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ساتھ میٹنگ کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے ہنر مندی کے چیئرپرسن عدنان افضل چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے نوجوانوں، پسماندہ طبقات اور دیہی خواتین کی ہنر مندی پر توجہ مرکوز کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نوجوانوں اور خواتین کی مہارت کی نشوونما کیلئے چار بنیادی شعبوں کی نشاندہی کی ہے جس میں صحت کی دیکھ بھال اور نرسنگ، تعمیرات اور مہمان نوازی شامل ہیں، ان تمام شعبوں میں مزدوروں کی مانگ مشرق وسطیٰ کے خطے میں بہت زیادہ ہے اور سب سے زیادہ پاکستانی افرادی قوت کام کی تلاش میں ان ملکوں کا رخ کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام سکلز ڈویلپمنٹ کے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سکلز ڈویلپمنٹ اور تربیتی پروگرام ترتیب دیں تاکہ پنجاب کے نوجوانوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہو سکیں۔

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ(پی ایس ڈی ایف) کے ساتھ ایک میٹنگ میں عد نان افضل چٹھہ نے سکلز ڈویلپمنٹ کے پروگرام مراکز کی نشاندہی کی جس میں چیف منسٹر سکلڈ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام برائے خواجہ سراء اور پنجاب بھر میں آئی ٹی ٹریننگ کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا شامل ہے۔

اسکے علاوہ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ وزیر اعلیٰ نے بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن سے ہم آہنگ نظام بنانےکی اہمیت پربھی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور اس میں مشرق وسطیٰ کے ممالک پر خصوصی توجہ دینے کی امر پر زور دیا ہے کیونکہ ان ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کی کھپت میں اضافہ کیا جا سکا جس سے نہ صرف ملک میں ترسیلات زر میں اضافہ ہو گا بلکہ محنت کشوں کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

مزید برآں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک کے فری لانس کام کرنے والوں کی بہتری کیلئے گوگل، آئی بی ایم، میٹا وغیرہ سے آئی ٹی کیلئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کی ضرورت کی نشاندہی کی۔

عدنان افضل چٹھہ نے صوبے کے نوجوانوں میں تربیت اور ہنرمندی کی ترقی کے حوالے سے پی ایس ڈی ایف کے مثالی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ اپنی سٹرٹیجک شراکت داریوں کی وجہ سے پنجاب کے نوجوانوں کو خوشحال مستقبل کیلئے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے