اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

طاہر انجم پر تشدد کا ڈراپ سین، ذاتی مفاد کیلئے دونوں نے ڈرامہ رچایا

26 Jul 2024
26 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے سامنے ن لیگ کلچرل ونگ کے صدر طاہر انجم پر تشدد کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پی ٹی آئی کارکن انیلہ ریاض اور لیگی کارکن طاہر انجم نے ذاتی مفاد کے لئے ڈرامہ رچایا، پولیس کے مطابق دوران تفتیش انیلہ ریاض اور طاہر انجم کے موبائل فون پر رابطے ثابت ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کلوزسرکٹ فوٹیجز میں انیلہ ریاض کو طاہر انجم کے گھر آتا دیکھا گیا، دونوں نے وقوعہ سے پہلے مل کر منصوبہ بنایا، انیلہ ریاض طاہر انجم کے گھر سے رکشہ پر بیٹھ کر پنجاب اسمبلی آئی۔

ذرائع کے مطابق انیلہ ریاض اور طاہر انجم کے موبائل رابطوں اور کلوزسرکٹ فوٹیج کا ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے، انیلہ ریاض پی ٹی آئی کی مخصوص نشست کی خواہش مند تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق طاہر انجم مسلم لیگ ن میں اپنا گراف بہتر بنانا چاہتے تھے، طاہر انجم نے مقدمہ درج ہونے سے پہلے انیلہ ریاض کو معاف کرنے کا بیان بھی لکھ کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے