26 Jul 2024
(لاہورنیوز) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی کمی نہیں ہے لیکن مسئلہ اس کی قیمت کا ہے۔
سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے ہمراہ سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سستی بجلی کی ضرورت ہے ، ہمیں ایسی پالیساں بنانی چاہئیں جس سے پاکستان آگے بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ پاور پلانٹس 26فیصد کپیسٹی پر چل رہے ہیں ، جبکہ حکومت کے پاور پلائنٹس33 فیصد پیداواری صلاحیت کے ساتھ چل رہے ہیں، ملک میں بجلی ہے لیکن مسئلہ بجلی کی قیمت کا ہے۔
واضح رہے چند روز قبل گوہر اعجاز نے پرائیویٹ پاور پلانٹس کی کپیسٹی اور ادائیگیوں کا ڈیٹا شیئر کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کی قیمت پر عوام کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔