26 Jul 2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت حکومت کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کیخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور پنجاب پولیس میں 12 مقدمات درج ہیں، سائبر کرائم یونٹ میں بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی انکوائری نہیں۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب کیلئے مہلت فراہم کر دی۔