اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا: عظمیٰ بخاری

26 Jul 2024
26 Jul 2024

(دنیا نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 دہشتگردی کے پیش نظر لگائی گئی ہے، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کریگا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، جو جماعت 2014 سے سڑکوں پر ہے تین دن گھروں میں آرام کر لے،تحریک انصاف کی سیاسی تاریخ سڑکیں اور چوک چوراہوں کے گرد ہی گھومتی ہے، پاکستان میں انتشار افراتفری اور ہیجان کی کیفیت پیدا کرنا ہی دھرنا پارٹی کا ایجنڈا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن دھرنوں کے ذریعے ہی اقتدار میں پہنچنا ہے لیکن اب پہلے جیسی سہولت کاری دستیاب نہیں اورنہ ہی دھرنے کے لیے وہ فنانسر میسر ہیں، آپ لوگوں کو اڑھائی گھنٹے والی بھوک ہڑتال ہی سوٹ کرتی ہے، 3 سے 7 والی ٹائمنگ بہتر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی کے پاس احتجاج اور دھرنے کے لیے خیبر پختونخوا موجود ہے،کچھ دن پہلے بنوں میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر ابھی بھی قوم کے بہت سارے سوالات موجود ہیں،خیبر پختونخوا کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ ان پر خرچ ہونے والا پیسہ اگلے پانچ سال تک دھرنوں اور احتجاج پر خرچ ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کو سستی روٹی، سستا آٹا، مفت ادویات دے رہی ہیں،خیبر پختونخوا کے عوام 11 سال سے انقلابی تقریریں اور ریاست مخالف پروپیگنڈے سے پیٹ بھر رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے