(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ستھرا پنجاب پروگرام، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آؤٹ سورسنگ پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ سرگودھا اور ساہیوال کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بھی جلد پوری طرح فنکشنل ہوجائیں گی، پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 361 نجی کمپنیاں رجوع کر چکی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے چھوٹے بڑے شہروں کے تمام علاقوں کی یکساں صفائی کی ہدایت کر دی، اس کے علاوہ نالوں کی صفائی کی ذمہ داری میں کوتاہی نہ برتنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی شہر میں کوئی بھی علاقہ صفائی سے محروم نہ رہ جائے، اربن، سیمی اربن اور رورل علاقوں کی بھرپورصفائی یقینی بنائی جائے، لاہور اور سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں۔