26 Jul 2024
(لاہور نیوز) لاہور، گوجرانوالہ اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ،مغلپورہ،گوالمنڈی،لکشمی چوک اوراطراف میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ اچھرہ، مسلم ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور ہربنس پورہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی، نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی جبکہ ایم ڈی واسا غفران احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بارش کے پانی کا فوری نکاس کرنے کا حکم دیا۔