اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس کے جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور ذمہ داروں کے گھروں پر چھاپے

26 Jul 2024
26 Jul 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد میں دھرنے کے پیش نظر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور ذمہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

پولیس نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے گھر پر چھاپہ مارا، ڈرائیور شوکت محمود کو گرفتار کر لیا۔

جماعت اسلامی کو دھرنے سے روکنے کے لیے پولیس نے امیر لاہور ضیاء الدین انصاری اور دیگر ذمہ داران کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے سینئر رہنما امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پولیس گردی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف جگہوں پر پولیس اہلکاروں کی خواتین سے بدتمیزی افسوسناک ہے، حکومت کا رویہ غیر آئینی ، غیر جمہوری ہے، پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی ، قانونی اور جمہوری حق ہے۔

امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں دھرنا ہر صورت شیڈول کے مطابق ہو گا، جماعت اسلامی کا دھرنا پُر امن اور عوام کے حقوق کے لیے ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دھرنے کی قیادت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے