اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عدلیہ پی ٹی آئی کی نہیں اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے: فواد چودھری

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اب سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو چکا ہے، عدلیہ پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

فواد چودھری نے ’دنیا نیوز‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو یہ لگا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پولیس اور نیب کی طرح ہمیں بھی اپنے ماتحت کرنا چاہتی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اللہ کرے کہ عظمیٰ بخاری کے خلاف کمپین چلانے والے پکڑے جائیں، اعظم نذیر تارڑ، آصف زرداری اور نواز شریف تاریخ کی غلط سمت پر کھڑے ہیں، آصف زرداری اور نواز شریف کو سوچنا ہو گا کہ کیا وہ مارشل لاء نافذ کرنے والے طالع آزما کی صف میں کھڑا ہونا چاہتے ہیں؟

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 13 ہونی چاہئے، 17 کی تعداد بھی ایک جج صاحب کے شوق کی وجہ سے ہوئی، سپریم کورٹ میں 56 ہزار کیسز جانا ہمارے نظام انصاف کی ناکامی ہے، ہماری سیشن کورٹس اور دیگر ماتحت عدالتوں کو مضبوط ہونا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے