25 Jul 2024
(لاہور نیوز) دو ہزار سولہ میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبے تاحال نامکمل ہیں، محکمہ ہاؤسنگ نے زیر تعمیر 133 ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کی استدعا کر دی۔
آٹھ مالی سال میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے پلان نظر انداز کئے گئے، 2016 میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبے تاحال نامکمل ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات ہو گئے، انفراسٹرکچر کے لئے بیشتر منصوبے مکمل ہی نہ کئے جا سکے اور 3 ارب 82 کروڑ ایک لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لئے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز جاری نہ کرنے کے سبب منصوبوں پر تعمیراتی کام رک گیا، محکمہ ہاؤسنگ نے نو منتخب پنجاب حکومت سے فنڈز کی استدعا کی ہے۔