25 Jul 2024
(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم نے دو سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ عبہر گل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سیشن جج ملتان سید اصغر علی کو بہاولپور بینچ کا ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج حافظ آباد عابد رضوان عابد کو ملتان تعینات کر دیا گیا۔