25 Jul 2024
(ویب ڈیسک) سبزہ زار کے علاقے میں سڑک پر 30 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا۔
ٹوکہ پلی سے جانب تھانہ سبزہ زار سروس روڈ پر بارشوں کے بعد سڑک پر پڑنے والے گہرے شگاف سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔
پانی کاپائپ لیک ہونے سے سڑک کے نیچےمٹی کم ہونے سے شگاف پڑا تاہم کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ۔
واسا عملے کی جانب سے شگاف میں جمع پانی نکال دیا گیا ہے جبکہ 24گھنٹے گزر جانے کےباوجود بھی شگاف کی مرمت کا کام شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم ای کی جانب سے مون سون سیزن کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہےکہ تمام تر حفاظتی اقدامات مکمل کر کے رکھیں، شہریوں کو بھی بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ہدایت کی گئی ہے۔