اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عدالت بتائے کیا انصاف صرف پی ٹی آئی کیلئے ہے:عظمیٰ بخاری

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عدالت سے پوچھنے آئی ہوں کیا انصاف صرف پی ٹی آئی کیلئے ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک نازیبا ویڈیو پر میری تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر اچھالا گیا،  میری تصویر کوٹویٹر پر باقاعدہ طور پر ایک پارٹی کے لوگوں نے وائرل کیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ایک خاتون ہیں، میں بطور صوبائی وزیر نہیں بلکہ ایک خاتون کے طور پر عدالت سے انصاف لینے آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ 9مئی کی دہشتگرد بہنوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کی 2 خواتین نئی نئی ہیروئن بنی ہیں،   9مئی کی دہشتگردوں کوکہا جارہا ہے یہ قوم کی بیٹیاں ہیں، ہم بھی قوم کی بیٹیاں ہیں، ہمیں انصاف کون دے گا؟ عدالت سے پوچھنے آئی ہوں انصاف صرف پی ٹی آئی کو ملنا ہے یا کسی اور کیلئے بھی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  یہاں لاہور ہائی کورٹ ہی بیٹھی ہوں، دیکھتی ہوں کتنی دیر میں نمبر لگتا ہے اور سنا جاتا ہے،  قوم کی بیٹیاں صرف مخصوص پارٹی کی ہیں یا باقی بھی قوم کی بیٹیاں ہیں؟  ہم قانونی کارروائی کرتے ہیں تو آگے نہیں بڑھنے دی جاتی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ  مجھ سے پہلے حنا پرویز بٹ،ثانیہ عاشق اور مریم اورنگزیب کی جعلی نازیبا ویڈیوز  پھیلائی گئیں، عاصمہ شیرازی  اورغریدہ فاروقی کے خلاف گندی مہم آج بھی چل رہی ہے، کیا یہ سب قوم کی بیٹیاں نہیں ہیں؟

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خواتین کو تحفظ دینے کیلئے کوششیں کررہی ہیں،  عدلیہ کا بھی فرض ہے کہ خواتین اوربچیوں کو تحفظ دے،  آج میں یہاں لاہور ہائی کورٹ میں انصاف کیلئے کھڑی ہوں،  میں ان خوش قسمتوں میں سے تو نہیں جن کا نمبر 3منٹ میں لگ جائے،  اس وقت پوری قوم انصاف کا دہرا معیار دیکھ رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ  میری تصاویر رات کو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں اور آج میں صبح یہاں ہائی کورٹ کھڑی ہوں، عدالت سے استدعا ہے ایف آئی اے کو کارروائی کرنے کیلئے کہا جائے، میں اگر خود ایف آئی اے کو کہتی تو نوٹس 5منٹ میں معطل ہوجانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو مہم چلارہے ہیں ان لوگوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نازیبا مواد کی مہم کچھ اوورسیز لوگ بھی چلا رہے ہیں، میں سوشل میڈیا بریگیڈکے سامنے سرنڈر کرنے والی نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری درخواستوں کے وقت عدالتوں میں چھٹیاں چل رہی ہوتی ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق ان کیلئے چھٹی کے باوجود بھی بیٹھے ہوتے ہیں،  جو جو فنکار پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہےصرف اس کی عزت محفوظ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے