اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب سے دوسرے صوبوں میں مرغی لے جانے پر پابندی عائد، بلوچستان میں شدید قلت

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب نے دوسرے صوبوں میں مرغی لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

مرغی کی سپلائی بند ہونے سے کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور شہر میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 720روپے تک پہنچ گئی۔

بلوچستان پولٹری تاجر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر دو روز تک پنجاب سے مرغی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو کوئٹہ میں مرغی دستیاب نہیں ہو گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا پنجاب میں مرغی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز ہے، اس کی قیمت میں مصنوعی اضافہ بالکل بھی برداشت نہیں کروں گی۔

مریم نواز نے متعلقہ حکام کو مرغی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

اب اطلاعات ہیں کہ پنجاب میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو تک کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 595 روپے سے سستا کرکے 580 روپے کلو ہو گیا ہے جبکہ ہول سیل زندہ برائلر385 روپےکلو اور پرچون بازار میں زندہ برائلر400 روپے کلو ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے