اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس میں غیر معمولی اضافہ

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(ویب ڈیسک) ملک میں موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مقامی سطح پر مینوفیکچر ہونے والے کمپلیٹ بلٹ اپ یونٹ (سی بی یو) موبائل فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرے گا جس کی قیمت فی سیٹ 500 امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق تازہ ترین سیلز ٹیکس ایکٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موبائل فونز یا سیٹلائٹ فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس درآمدی قیمت (500 امریکی ڈالر سے زیادہ) فی سیٹ، یا مینوفیکچرر کی جانب سے سپلائی کی صورت میں روپے میں مساوی قیمت کی بنیاد پر وصول کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 25 فیصد سیلز ٹیکس درآمد یا رجسٹریشن کے وقت سی بی یو موبائل فونز پر لاگو ہوگا تاہم درآمد شدہ سی بی یو فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا جس کی قیمت 500 ڈالر سے زائد نہ ہو۔

دوسری جانب سی بی یو کنڈیشن کے موبائل فون کی سپلائی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ اگر سی کے ڈی یا ایس کے ڈی موبائل فونز درآمد کیے جائیں گے تو اس میں 18 فیصد سیلز ٹیکس مزید لاگو ہو گا۔

واضح رہے کہ نظرثانی شدہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو قائم کیا ہے، ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو کا کام ٹیکس فراڈ روکنا، تجزیہ اور تفتیش کرنا بھی ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے