(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اداروں کی نجکاری کا عمل کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں نجکاری، سرمایہ کاری سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے اداروں کی نجکاری کا عمل کلیدی حیثیت رکھتا ہے، خسارے میں چلنے والے اداروں کو پرائیویٹائز کر کے منافع بخش بنایا جا سکتا ہے، پی آئی اے، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپویشن اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری ضروری، خسارے والے اداروں کے باعث ملکی معیشت نقصان میں تھی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ امر طے ہے کہ کاروباری سرگرمیاں حکومت کا نہیں، نجی شعبے کا کام ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری سمیت پاکستان میں صنعتوں کی ترقی کیلئے خاطر خواہ گنجائش موجود ہے۔