اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعلیٰ الیکٹرک بائیک پروگرام، چارجنگ سٹیشن بینک آف پنجاب لگائے گا

25 Jul 2024
25 Jul 2024

(ویب ڈیسک) خواتین کی سفری خود مختاری کی سہولت میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ۔ وزیراعلیٰ کے الیکٹرک بائیک پروگرام کے تحت چارجنگ سٹیشن لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے، چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی منظوری جلد سے جلد دی جائےگی ۔

چارجنگ سٹیشن بینک آف پنجاب لگائے گا، ڈی سی رافعہ حیدر کو ڈیزائن اور لوکیشن میپ پیش کردیا گیا ۔ چارجنگ سٹیشن کے لیے لبرٹی پارکنگ پلازہ سمیت عوامی مقامات کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی سی نے ابتدائی طور پر لبرٹی چوک میں چارجنگ سٹیشن لگانے کی تجویز مسترد کر دی۔ ڈی سی کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے چارجنگ سٹیشن لگانے سے فائدہ کم ہوگا بلکہ  رش بڑھے گا اورعوام کو سہولت نہیں ملے گی۔

رافعہ حیدر کی طرف سے چارجنگ سٹیشن کے لیے وویمن کالج اور یونیورسٹی کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ نجی شعبہ کو چارجنگ سٹیشن کے لیے مناسب جگہ فراہم کی جائے گی،چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی منظوری کم سے کم وقت میں دی جائے گی،بینک آف پنجاب کی طرف سے مارکیٹنگ ہیڈ اسد ضیا نے ڈی سی کو چارجنگ سٹیشن پلان پیش کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے