اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سرمایہ کاری و سیاحت کا فروغ: 126 ممالک کیلئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کا نفاذ منظور

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(لاہور نیوز) کابینہ نے سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کیلئے 126 ممالک کیلئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی۔

ان ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر بزنس اور ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکیں گے، ان ممالک کے شہری ویزا پراسیسنگ فیس سے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔

سکھ یاتریوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت کیلئے الگ سے سب کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی ہے، وفاقی وزارت داخلہ میں ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا جو آن لائن ویزا کے نظام کی نگرانی کرے گا۔

وفاقی کابینہ نے بینکوں کے مقدمات کے حوالے سے خصوصی عدالتیں اور بینکنگ کورٹس نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔

ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت مختلف ہائیکورٹس کی تجویز کردہ بینکنگ کورٹس تشکیل دی جائیں گیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے