(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی خدمت کی تاریخ رقم کر دی۔
مریم نواز شریف کے خواب ’صحت آپ کی دہلیز پر‘ کے تحت پاکستان کی تاریخ میں ادویات کی فراہمی کا سب سے بڑا میڈیسن ویئر ہاؤس فنکشنل ہو گیا، 17 ارب سے زائد کی میڈیسن سٹور کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں میڈیسن ویئر ہاؤس جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ نے مراکہ میں محکمہ صحت کے مرکزی ویئر ہاؤس کا دورہ کیا، مریم نواز شریف نے اضلاع کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خود فورک لفٹر چلا کر ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا، وزیراعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اضلاع کے لئے ٹرک روانہ کئے، نئے جدید ترین ویئر ہاؤس میں ادویات کو سٹینڈرڈ ٹمپریچر پر سٹور اور ترسیل کیا جا سکے گا۔
مریم نواز شریف نے ہسپتالوں کو فراہم کئے جانے والے فرنیچر، طبی آلات اور دیگر سامان کا معائنہ کیا، ویئر ہاؤس میں سٹور ادویات کی مدت میعاد کو چیک کیا۔
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فری میڈیسن پراجیکٹ کے تحت 9 سینٹرل ویئر ہاؤسز قائم کئے گئے ہیں، ویئر ہاؤسز میں تقریباً 10 ارب روپے سے زائد کی میڈیسن سٹور کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے لئے نئے اور جدید طبی آلات، فرنیچر، تھری کلر ڈسپوزیبل بیڈشیٹس بھی ویئر ہاؤسز سے ہسپتالوں کو مہیا کی جائیں گی، ویئر ہاؤسز سے صوبے کے دیگر اضلاع کے ہسپتالوں کو سٹینڈرڈ فرنیچر، جدید طبی آلات، میڈیسن ٹرالی اور ڈسپوزیبل بیڈ شیٹس اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔
سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، معاون خصوصی ذیشان ملک، ڈاکٹر عدنان خان، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری صحت علی جان، سیکرٹری اطلاعات احمد عزیز تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔